ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / علما ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکرمعاشرہ کی اصلاح کریں:چنتامنی میں مولانا امان اللہ مصباحی کا خطاب

علما ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکرمعاشرہ کی اصلاح کریں:چنتامنی میں مولانا امان اللہ مصباحی کا خطاب

Sun, 26 Feb 2017 15:11:26  SO Admin   S.O. News Service

چنتامنی 26 /فروری(محمد اسلم ؍ایس او نیوز)  علمائے ایک پلٹ فارم پر جمع ہوکر معاشرہ کی اصلاح کریں مساجد کے امام اپنی ڈیوٹی کو صرف نماز مکتب پڑھانے تک محدود نہ رکھیں بلکہ ہر گلی کوچے میں جاکر نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کی بے انتہا کوشش کریں ملت اسلامیہ کا عروج باہمی اتحاد و اتفاق کے بغیر ممکن نہیں وقت کا اہم تقاضہ ہے کہ ملت کے تمام مسلک اپنے عقائد کے تحفظ کے ساتھ اجتماعی اتحاد کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں آج مسلمان مختلف گروہ میں منقسم ہوکر کمزوری کی علامت بن چکے ہیں اس روش کو ختم کرکہ باہمی اتحاد واتفاق کے رجحان کی جانب نوجوان نسل کو متوجہ کرنا ہوگا موجودہ دور کی نسل کے احسن اقدامات مستقبل کی نسل کیلئے ارتقاء وبقاء کی ضمانت ثابت ہونگے ان باتوں کااظہار خیال علامہ مولانا امام اللہ مصباحی مدرس دارالعلوم حضرت بلال بنگلور نے کیا۔

ٓآج شہر کی جامع مسجد اہل سنت وجماعت کے بازو کے دارالعلوم اہل سنت گلشن مدینہ میں منعقد علمائے اہل سنت کے نشست(اجلاس)سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تعلقہ بھر کے تمام علمائے اہل سنت کو یہاں جمع کرکہ تمام علمائے  اہل سنت کے رائے مشوروں سے 18مارچ کو عالیشان پیمانے سے تعلقہ سطح کا ایک روزہ تربیتی اجتماع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے اس اجتماع کے تعلق سے تعلقہ بھر کے مسلم نوجوانوں میں بیداری لانے کیلئے جماعت رضائے مصطفےٰ کمیٹی کے نوجوانوں کے علاوہ مقامی علمائے اہل سنت بھی بے انتہا کوشش کریں گے امید ہے کہ اس اجتماع میں 10ہزار سے زائد فرزند نے تو شرکت کریں گے 

مولانا موصوف نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہماری نوجوان نسل ملت کے اتحاد کی ضرورت اور اہمیت کو سمجھے اور اجتماعی طور پر اتحاد کے پیغام کو ایک خٰاص وعام تک پہنچائے کیونکہ قومی نوجوان قوم کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اگر اس نسل میں شعور پیدا ہوجائے تو ہمیں روشن مستقبل کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی 

مولانا امان اللہ مصباحی نے جماعت رضائے مصطفےٰ شاخ کے تمام اراکین اور علمائے کو ایک روزہ تربیتی سنی اجتماع کے کارروائی کیسے کرنی ہے ساری تفصیل کو انھوں نے بتائی۔

 اس موقع پر شہر کے جامع مسجد کے خطیب وامام مفتی منیف رضاء نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورؐسے قبل ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر اس دنیا کی فلاح و بہود کے لیے آسمان سے مبعوث فرمائے گئے مگر کسی نبی اور رسول نے یہ دعوی نہیں کیا کہ وہ سارے عالم کے لیے رسول اور نبی ہے اس لیے کہ ان کے پاس عالمگیری ضابطۂ حیات کی ایک شق بھی موجود نہ تھی جب کہ عالمگیر ضابطۂ حیات ہمارے رسولؐلائے آپ کا لایا ہوا ضابطۂ سارے عالم کے لیے ہے۔آپ کا لایا ہوا ضابطۂ انس ہی کے لیے نہیں،جنوں کے لیے بھی ہے،جاہل کے لیے بھی ہے مومن کے لیے بھی ہے اور کافر کے لیے بھی ہے آپ کسی ایک علاقے ایک قوم یا ایک ملک کے لیے نبی اور رسول بنا کر مبعوث نہیں فرمائے گئے بلکہ آپ مکمل ارض وفلک کے لیے رسول بنا کر مبعوث فرمائے گئے قیامت تک آنے والی نسلوں کے لیے حضورؐرسول اور نبی ہیں اور وہ سب لوگ آپ کی امت ہیں یہ الگ بات ہے کہ امت دعوت سے تعلق رکھتے ہوں یا امت اجابت کا فرد ہوں ۔

مولانا منیف رضاء سے صاحب کے دعاوں پر ہی نسشت اختتام ہوئی اس موقع پر مولانا طاہر حسین رضوی،مولانا نعیم رضاء حافظ نصر اللہ مولانا محمد اسلم رضاء افضل رضوی جامع مسجد کے سکریٹری محمد عنایت اللہ شمشیر رضوی غلام مصطفی اشرفی باشاہ صاحب مولانا محمد غنی رضوی مولانا بدرے عالم رضوی مولانا رفیق عالم منیر جنیدی مکرم پاشاہ رضوی حافظ صدیق رضوی  مولانا عبدالحکیم رضوی مولانا امام الدین رضوی،آمجد پاشاہ سمیت چنتامنی تعلقہ کے کئی علمائے اہل سنت سمیت کئی مساجد کے اراکین وغیرہ موجود رہے۔
 


Share: